گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر کے مسلمانوں میں جذبہ ء آزادی کو بیدار کیا اور جدوجہد کے لئے نئی روح پھونک دی ، اقبال ؒ کا فلسفہ ء خودی اپنے کردار کی بلندی وعظمت کا درس دیتا ہے ، انکی شاعری نے جوانوں کا لہو گرما دیا ، انکی جانب سے محکوم اور مفلوک الحال مسلمان قوم کے لئے علیحدہ وطن کا مطالبہ آگے چل کر ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی کا سبب بنا ، نوجوان نسل کو فکر اقبالؒ سے مکمل آگاہی ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ اپنے دل میں مسلمانوں کے لئے سچادر داور تڑپ رکھتے تھے اور انکی شاعری نے حقیقی معنوں میں مسلمانان ہند کی راہنمائی کا کام کیا اور ایک آزاد وطن کے حصول کے لئے جستجوکرنے کی سچی لگن پیدا کی جس سے مسلمانوں کے لئے ایک منزل کاتعین ہوا ،قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کو لندن سے واپس بلانے میں انکے خطوط کا اہم کردار رہا، آج کی نوجوان نسل کو بھی فکر اقبالؒسے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ؒ کی نظموں شکوہ ،جواب شکوہ کو صوفی شاعری میں منفرد اور بلند مقام حاصل ہے ۔