سرکار عالمؐ کی ذات پاک ہی باعث وجہ تخلیق کائنات ہے:عمر سلیم الحسینی

Nov 10, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)عالم عرب کی نامور شخصیت فضیلۃ الشیخ السید عمر سلیم الحسینی(بغداد شریف عراق) نے کہا ہے کہ حضورؐ کی آمد سے سارا عالم جگمگا اٹھا اور دنیا میں امن کا بول بالا ہوا حضورؐ نے جہالت کے اندھیروں سے نکال کر دین کا راستہ دکھایا سرکار عالمؐ کی ذات پاک ہی باعث وجہ تخلیق کائنات ہے رب تعالی کی پہچان بھی آمد مصطفےؐ کے وسیلے ہوئی یہ ہم پر اﷲ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے پیارے حبیبؐ کو ہمیں عطاء کیا آپؐ کی تعلیمات اور سیرت تاقیامت امت کیلئے مشعل راہ رہینگی اور امت اس سے مستفید ہوتی رہیگی حضورؐ سے محبت و عقیدت دین و ایمان کا لازمی جزو ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ریاض الاسلام متصل جامع مسجد اکبر سمن آباد میں محفل میلاد مصطفیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں