انڈ سٹریل آٹومیشن آج کے دور کی اہم ضرورت ہے  : ڈاکٹر توصیف توقیر

 صنعتی نگرانی اور آٹومیشن پاکستان کے صنعتی شعبے اور کاروباری مقاصد کی ترویج کے لئے انتہائی اہم ہے۔ڈیجیٹلائزیشن کا تصور اگلے صنعتی انقلاب کی اساس ہے۔ یہ باتیں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ (آئی ٹی یو) اور پرنسپل انوسٹی گیٹر انڈسٹریل مانیٹرنگ آٹومیشن لیب (آئی ایم اے ایل) ڈاکٹر توصیف توقیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹکنالوجی یونیورسٹی (آئی ٹی یو) کے مشترکہ اشتراک سے آئی ایم اے ایل کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تعارفی سیمینار  ''انڈسٹریل مانیٹرنگ آٹومیشن لیب'' (آئی ایم اے ایل)  کے دوران کیا۔اس موقع پر نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری، شریک پرنسپل انویسٹی گیٹر ڈاکٹر عثمان یونس اور شریک پرنسپل انوسٹی گیٹر  ڈاکٹر ریحان حافظ بھی موجود تھے۔

صنعتی آٹومیشن کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ مسابقت ترقی کی کلید ہے اور ترقیاتی عمل کو بہتر بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کی درستگی کے عمل کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی صنعت کو زیادہ خود کار بنائیں جو بالآخر رقم کی بچت اور مسابقت بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ آج کے جدید دور میں انفارمیشن ٹکنالوجی کاروبار میں جدت کو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس سلسلے میں، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) جیسی جدید ترین ٹکنالوجی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ آئی ٹی یو پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جو اپنی جدید ترین سہولیات، عالمی معیار کی فیکلٹی اور سرکاری اور صنعت سے وابستہ افراد کے ساتھ ہائی ٹیک ریسرچ اور انٹرپرینیورشپ کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار لاہور چیمبر  کے اراکین کے لئے اپنے کاروبار کے سلسلے میں انٹرنیٹ آف تھنگ کی ایپلی کیشنز کے بارے میں جاننے کے لئے ایک زبردست تجربہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ آئی او ٹی ٹکنالوجی زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت، مسابقت،مصنوعات کا اعلی معیار، آپریٹنگ اخراجات میں کمی، درستگی میں اضافہ، صارفین کی ترجیحات کا ادراک اور عین وقت پر بحالی کی ضروریات کو سمجھنے کے لئے اصل وقت کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔ پاکستان میں چوتھا صنعتی انقلاب لانے کے  لئے  یہ عوامل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر میں اس تکنیکی اور معلوماتی سیشن کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ’انٹرنیٹ آف تھنگز‘ کے ذریعے صنعتی عمل میں جدت کو زیادہ فروغ دیا جائے۔
نائب صدر  لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری نے امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار  ہمارے کاروبار کو ڈیٹا کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے سمارٹ مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھنے کا اہل بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی او ٹی ہماری صنعت کی تکنیکی سطح کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی برآمدی مسابقت کو بڑھانے میں ایک بہتر کردار ادا کرے گا.

جبکہ ایل سی سی آئی میں دوسری تقریب میں لاہور، صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے "پیپر بورڈ امپورٹ" کا کنوینر منتخب ہونے پر حسن رضا شیخ کو سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں۔ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری بھی اس موقع پر ہمراہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...