چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور قیصر اقبال نے چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کو ٹیکس ایشوز کے جلد حل کی یقین دہانی کروادی

Nov 10, 2020 | 19:02

کامرس رپورٹر

لاہور(کامرس رپورٹر) چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور قیصر اقبال نے چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کو ٹیکس ایشوز کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے ریفنڈ کلیمز کی جلد ادائیگی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ انڈسٹری میں سرمائے کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ایک میٹنگ میں میں چیف کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد ملک کی معاشی صورت حال بھی ریفنڈز کی جلد ادائیگی کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی سیل جلد اس کام کے لئے مختص کردیا جائے گا تاکہ تمام زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ ٹیکس دہندگان زیر التوا ریفنڈز کے عوض ایڈجسٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کروائی کہ ایکسپورٹ اوریئنٹڈ انڈسٹری کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس سے چھوٹ کے سرٹیفیکیٹ کا اجراءبھی یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین اپٹما پنجاب نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی تعاون جاری رہے گا۔

مزیدخبریں