حکومت تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کی خواہاں: وزیراعلیٰ بلوچستان

Nov 10, 2021


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔ تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جا مع پالیسی مرتب کریں گے۔ تمام لوگوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ظہور آغا بھی موجود تھے۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے اسلام آباد ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم ناراض بلوچوں سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور پیش رفت کا جائز ہ لیا گیا۔

مزیدخبریں