پاکستان آذربائیجان تعلقات دوستی کے جذبات پرمبنی ہیں ، قاسم سوری 


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو مذہب، تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خیر سنگالی اور دوستی کے جذبات رکھتی ہے اور عوامی سطح پر بھی ایسے ہی دوستی کے جذبات پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمہوریہ آذربائیجان کی حب الوطنی میں لڑی جانے والی جنگ کی پہلی برسی کی یاد منانے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں منعقدہ تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے آرمینیا کے تسلط سے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرنے کے لیے آذربائیجان کی مسلح افواج کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر الہام کی  قیادت میں آذربائیجان کی مسلح افواج نے جو فتح حاصل کی ہے اس کی جدید تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ تقریب سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یروکل نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں آذربائیجان کے ملی مجلس کے ممبر ماہر عباس زادے ، قومی اسمبلی میں پاک۔ آذربائیجان فرینڈ شپ گروپ کے ممبران اور قومی اسمبلی سیکرٹریت کے اعلی افسران  نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن