نورمقدم قتل کیس: سی سی ٹی وی دستاویزات سے فوٹیج ٹرانسکرپٹ کے اہم شواہدبرآمد


اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء  ربانی کی عدالت میں زیر سماعت نورمقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلق دستاویزات میں سے فوٹیج ٹرانسکرپٹ کے اہم شواہد سامنے آگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج ٹرانسکرپٹ کے مطابق ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم سے 35منٹ ایڈوانس ہے،کیمرہ کے مطابق 18 جولائی کو رات10بجکر18منٹ پر نور مقدم فون سنتے ملزم کے گھر داخل ہوئی،19جولائی رات2بجکر39 منٹ پر ظاہر ذاکر اور نور مقدم بیگ لیکر گیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں، رات گھر کے مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئے،2بجکر41منٹ پر نور مقدم انتہائی گھبراہٹ خوف میں ننگے پائوں گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی ہیاور چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے،اس دوران ظاہر ذاکر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آ کر نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے،نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے،ظاہر ذاکر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو زبردستی کھینچ کر گھر کے اندر لے جاتا ہے،رات2 بجکر 46منٹ پر ظاہر ذاکر اور نور مقدم گھر سے نکل کر مین گیٹ پر آتے ہیں،گیٹ سے باہر گلی میں سامان والی ٹیکسی میں دونوں بیٹھ کر چلے جاتے نظر آتے ہیں،2 بجکر 52 منٹ پر رات ظاہر ذاکر اور نور مقدم بیگ لیکر اس گھر میں مین گیٹ سے داخل ہوتے ہیں،مین گیٹ پر افتخار چوکیداراور گھر کے صحن میں ہے کالے رنگ کا کتا بھی نظر آتا ہے،20 جولائی کو شام7بجکر12 منٹ پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر گرائونڈ فلور کی گیلری کے ساتھ لگے جنگلے پر گرتی نظر آتی ہے،نور مقدم کے ہاتھ میں موبائل فون بھی ہوتا ہے وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آتی ہے، نور مقدم باہر جانا چاہتی ہے گیٹ پر چوکیدار افتخار اور مالی گیٹ بند کرتے نظر آتے ہیں،ظاہر ذاکر گھر کے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کر گراونڈ فلور پر آتا نظر آتا ہے،ظاہر ذاکر دوڑ کر نور مقدم کو پکڑ کر گیٹ پر بنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے،ظاہر ذاکر نور مقدم کا کیبن کھول کر موبائل فون چھین لیتا نظر آتا ہے،ظاہر ذاکر نور مقدم کو کیبن سے نکال کر گھر کے اندر زبردستی گھسیٹ کر لے جاتا نظر آتا ہے،20جولائی 8بجکر6منٹ پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھر کے گیٹ سے اندر آتی ہے،تھراپی ورک ٹیم8بجکر42منٹ پر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے،8بجکر55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتے نظر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن