منشیات سمگلنگ کے ملزم کی پیرول رہائی کا معاملہ وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے ملزم اسد جاوید کی پیرول رہائی کا معاملہ وزارت داخلہ بھیجتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ 15 دن میں ملزم کی پیرول پر رہائی پر فیصلہ کرے۔ اس کے لئے وزارت داخلہ جیل سپریڈنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ریکارڈ منگوائے ریکارڈ کا جائزہ لیکر پیرول پر رہائی کے معاملہ پر فیصلہ کیا جائے،ملزم اسد جاوید 2003 میں برطانیہ میں 194 کلوگرام منشیات پر گرفتار ہوا تھاملزم کو برطانیہ میں 2004 میں 25 سال کی سزا ہوئی تھی برطانیہ نے 2010 میں ملزم کو سزا پوری کرنے کے لییپاکستان منتقل کر دیا تھاملزم نے برطانوی قانون کی تحت پیرول پر رہائی کیلیے اسلام آباد سے رجوع کیا تھااسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف وزارت داخلہ نے اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن