چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے  سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر  وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی 


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کرنے سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت وکیل کی استدعا پر ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی التوائ￿  کی استدعاکی جس پر عدالت نے استدعامنظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ فاروق ایچ نائیک نے جواب الجواب دلائل دینے تھے جو اب آئندہ سماعت پر دیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن