کراچی (نیوزرپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کو صرف روزگار کا زریعہ سمجھنا غلطی ہوگی،رویوں نے ہمیں قومی دھارے سے الگ کردیا۔ ضلعی عہدیداروں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ تعلیم کو جو لوگ روزگارکا زریعہ سمجھتے ہیں وہ اپنے اور اپنی قوم کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،تعلیم یقیناروزگار کے حصول اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن تعلیم کو صرف روزگار کا زریعہ سمجھ لیناغلطی ہوگی، مہاجر قوم کو اسکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے اس لئے مہاجر نوجوان تعلیم کے حصول اوراسکے زریعے اپنی صلاحتیوں میں اضافے پر توجہ مرکوز رکھیں۔آفاق احمد نے انٹر میڈیٹ پر ی انجینئرنگ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں 24170طلبا نے شرکت کی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان طلبا کے انکی تعداد کے حساب سے مزید کالجزاور یونیورسٹیز بنائی جاتیں بورڈنے ڈگری کالجز اور یونیورسٹیزکی کراچی میں کمی کی وجہ سے 57فیصدطلبا کو سی،ڈی اور ای گریڈمیں پاس کرکے آگے تعلیم کے حصول سے محروم کرکے انکے مستقبل پر تالا لگادیا۔