یونائیٹڈ بینک کاVMware کیساتھ اشتراک


کراچی(کامرس رپورٹر) انٹرپرائز سافٹ وئیر میں سرفہرست جدت کار کی حیثیت رکھنے والےVMware نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے نجی بینکوں میں سے ایک یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ(یو بی ایل) نے وبا کے عروج کے دوران اپنی اہم گلوبل ورک فورس کے لیے بینک کی گھر سے کام کی حکمت عملی(work from home) کو بہتر بنانے کے لیے ان کے سولیوشن کی خدمات حاصل کیں۔ اس سولیوشن کو ابتدائی طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ لاک ڈاؤن کے دوران آرگنائزیشن کے کاروباری تسلسل کے منصوبوں میں خلا کو پُر کر سکے اور وبا کے بعد کام کے ماحول میں اس نے اپنی افادیت کو ثابت کیا کیونکہ یہ ان کی کہیں بھی موجود ورک فورس(Anywhere Workforce) کو بااختیار بناتے ہوئے مؤثر سیکیورٹی کے ساتھ بہتر تجربات فراہم کرتا ہے۔وبائی بیماری نے ہمارے طرز زندگی، کام کے انداز اور ایک دوسرے سے رابطے کے انداز اور طریقہ کار کو بدل دیا ہے۔ جب پاکستانی حکومت نے مارچ 2020 میں کووڈ-19 وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سب سے پہلے بڑے صوبوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو پاکستان میں بہت سی کمپنیوں اور آرگنائزیشنز کو فوری طور پر ریموٹ ماحول کو اپنا کر خود کو اس میں ڈھالنا پڑا۔ یو بی ایل کو بھی زمینی سطح پر باضابطہ طور پر بینکنگ کو بند کرنے کے مخمصے کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان بھر میں 1300 سے زائد شاخوں میں ناصرف اپنے صارفین بلکہ زمینی سطح پر ملازمین سے بھی رابطہ ختم کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن