کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کورونا نے نظام زندگی کیساتھ کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو کو بری طرح متاثر کیا ہے یہ بات ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم سومرونے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ آف سندھ، اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور الائنس اسپورٹس ایسو سی ایشن کے تعاون سے کورونا کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پڑھنے والے اثرات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پرویز رضوی، ڈاکٹر وقار کاظمی،ڈاکٹر وجاہت حسین،ڈاکٹر آصف رضوی،ڈاکٹر نسیم الحق ، شعیب مبارک،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر فہد فاروق لاسی، مسٹر پاکستان سید افضال الٰہی، حامد علی خان، ایم فرقان ، مہاجبین شعیب،اینکر پرسن شبانہ منر، سمن عابد،ڈاکٹر نازیہ حذیفہ،زوہیب نورانی، سید اطہر عباس،حسن رضا،جاوید اقبال،نسیم راجپوت اور دیگر کے علاوہ 150سے زائد مختلف کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔