ڈس ایبلڈکرکٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان میں دو سال کے تعطل کے بعد فزیکلی ڈس ایبلٹی کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند ہے ،نیشنل ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہیں ،پاکستان فزیکلی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون پہلے کی طرح آئندہ بھی جاری رہے گا ، پی ڈی سی اے فزیکلی ڈس ایبلڈ کرکٹرز کے لئے صحتمند سرگرمیوں کے مواقع کئی برس سے فراہم کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی )کے کمیونیکیشن آفیسر یونس عالم ،آپریشنل کمیونیکیشن آفیسر اعزاز الرحمان،شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سی او او رضوان احمد ،پاکستان فزیکلی ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وٹورنامنٹ ڈائرکٹرامیر الدین انصاری اور ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامرا ن نے منگل کو کراچی پریس کلب میں آئی سی آر سی پریذنٹس ساتویں ایس اے ایف فزیکلی ڈس ایبلٹی نیشنل ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سربراہ اور پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے  پیغام شاہد آفریدی فائونڈیشن کے نمائندے عبدالقادر نے پڑھ کر سنایا جس میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’ میری فائونڈیشن قدم قدم پر پاکستان ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے ،اس سے قبل بھی شاہد آفریدی فائونڈیشن نے ڈس ایبلڈ کرکٹ کو سپورٹ کیا ہے ،آئندہ بھی نا صرف اس ایونٹ کے لئے بلکہ ہر اچھے اور مثبت کاذ کے لئے ہماری فائونڈیشن پی ڈی سی اے کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن