سی ای او لیسکوسے ڈائریکٹریو ایس ایڈکی وفد کے ہمراہ  ملاقات 


لاہور(نیوزرپورٹر)یو ایس ایڈ کے تین رکنی وفد نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی ای او لیسکو چوہدری محمد امین سے ملاقات کی۔ یو یس ایڈ کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر انرجی آفس جینا ڈیالو کررہی تھیں جبکہ پروگرام مینجمنٹ سپیشلسٹ ندیم حبیب اور کامران نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جینا ڈیالو نے سی ای او لیسکو چوہدری محمد امین سے ملاقات میں انرجی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے یو ایس ایڈ کے وفد کو لیسکو کے آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، ٹیکنیکل ڈائریکٹر عزیزالرحمان، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر، چیف فنانس آفیسر بشری عمران اور پی آر او افشاں مدثر بھی موجود تھیں۔لیسکو چیف چوہدری محمد امین کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم کیے گئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر بہترین طریقے سے کام سرانجام دے رہے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بجلی صارفین کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بعد ازاں یو ایس ایڈ کے وفد نے لیسکو کے زیر انتظام پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹرکے دورے کے موقع پر ایکسئین اشفاق ملک نے ڈائریکٹر انرجی جینا ڈیالو اور ان کے وفد کو نپاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سینٹر کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر انرجی جینا ڈیالو نے ان ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہا  ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ مستقبل میں بھی حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ملاقات کے اختتام پر سی ای او لیسکو کی جانب سے ڈائریکٹر انرجی جینا ڈیالو کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن