بیجنگ (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے کہا کرونا وائرس کو شکست دینے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وائرس کے خلاف مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ جس سے دنیا کے لیے بہترین مثال قائم ہوئی ہے۔ منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ چین نے پاکستانیوں کی ویکسین کی ضروریات کو بہت اہمیت دی ہے۔ پاکستان میں چینی ویکسین کی مشترکہ تیاری جاری ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے چین کی اس وقت مدد کی جب چین میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ کر رہا تھا۔
پاکستان سٹریٹجک پارٹنر‘ کرونا کو شکست دینے کیلئے ساتھ کھڑے: چین
Nov 10, 2021