لاہور(نیوز رپورٹر) ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹمز لاہور نے یوم اقبال پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا ‘ معروف کالجوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ نے ان کے فلسفے کو خراج عقیدت پیش کیا ، جس کی وجہ سے انہیں حکیم الامت ( بابائے امت ) کا لقب دیا گیا۔مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر وحید گل ستی نے انعامات بھی تقسیم کئے۔ انگریزی میں پہلا انعام عبداللہ وسیم ، ایچیسن کالج ، دوسرا انعام حاجرہ شہزاد بیکن ہائوس ڈیفنس کیمپس نے حاصل کیا۔ اردو کے تقریری مقابلوں میں پہلا انعام سید محمد حسنین بخاری ، گیریژن بوائز ہائی سکول نے اور دوسرا انعام عامر حسین ، گیریژن کالج فار بوائز نے حاصل کیا۔ ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر وحید گل ستی نے طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہااورڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹمز لاہور کی تعریف کی۔
ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹمز لاہور میں تقریری مقابلے
Nov 10, 2021