جمشید چیمہ‘ اہلیہ نے کاغذات مسترد ہونے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Nov 10, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے اپیلٹ ٹربیونل  کی جانب  سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکیل قاضی مبین کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ استدعا ہے کہ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن شیڈول مسترد کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 133میں متعدد جعلی ووٹ شامل کیے گئے، ہزاروں جعلی ووٹ ہونے کی وجہ سے صاف اور شفاف انتخابات ہونے ناممکن ہیں، الیکشن کمشن کی فہرستوں میں جعلی ووٹرز کو کا لعدم قرار دیا جائے، عدالت نئی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں