مسلم لیگ ن کے  بیک ڈور رابطے‘ دھوکہ نہیں چلے گا: کائرہ 

لاہور (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے این اے 133 ضمنی انتخابات میں ثابت کرنا ہے کہ ہم عمران خان کو تو مسترد کرتے ہی ہیں، مگر ہم عوام کو بار بار دھوکا دینے والے اس جماعت کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ جو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ ایک ہاتھ آپ نے ان کے ساتھ رکھا ہوا ہے عوام کو جذبات میں لانے کے لئے اور بیک ڈور رابطے کر کے عوام سے یہ دھوکا نہیں چلے گا۔ اب لاہور نے پیغام دینا ہے کہ ہم نہ عمران خان کے دھوکے میں آئیں گے اور نہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کے دھوکے میں آئیں گے۔ اگر میاں صاحب ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں توآپ کی ساری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہو کر قوم کو کہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ ہیں۔ ہم کوئی مذاکرات کے ساتھ نہیں، آج یہ کام نہیں چلے گا۔ آ پ کو کھل کر سامنے آنا ہو گا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیکو روڈ لاہور میں پیپلز پارٹی این اے 133کے مرکزی انتخابی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں عدم اعتماد لائیں، ن لیگ والے کہتے ہیں کہ یہ حکومت 5سال پورے کرے۔ میاں صاحب اپنے نعرے ووٹ اور ووٹر کو عزت دوکے ساتھ مخلص ہو جائیں۔ گھر کے ساتھی آپ کے ساتھ نہیں۔ لاہو این اے 133میں الیکشن رولز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ٹی ایم اے بار بار ہمارے بورڈز ر اور فلیکس اتارتی ہے۔ سابق اور موجودہ حکومت کی انتخابی مہم کو ہاتھ تک نہیں لگایا جا رہاجبکہ پی ٹی آئی امیدوار کی طرف سے ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح ہو رہا ہے۔ توقع ہے کی الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے گا جو کہتے تھے پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور ہو گئی ہے انہیں ہم نے منہ توڑ جواب دینا ہے۔ پندرہ دن قبل بھارت میں پٹرول 111روپے لٹر ہمارے ہاں 126روپے تھا، ڈالر کی قیمت 175 روپے سے نیچے آ گئی ہے۔ پٹرول سستا کیوں نہیں ہوا،چینی کی قیمت میں کمی کیوں نہیں ہو رہی،گندم کا آج حکومت خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ ان تمام مسائل کاحل حکومت سے جان چھڑانا اور نئے الیکشن کرانا ہے۔ عوام پانچ دسمبر کو فیصلہ کرے۔ اگلا الیکشن انشاء اللہ پیپلز پارٹی جیتے گی۔ اس موقع پر اسلم گل، عثمان ملک، ثمینہ پگانوالی، رانا عرفان اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...