صحت کی سہولتوں کیلئے پر  عزم ، ڈینگی کیخلاف مئو ثر اقدامات جاری: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے یکسو اور پرعزم ہیں۔ شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کا وژن ہے۔ ڈینگی سے بچاؤ اور سدباب حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور موثر اقدامات کے ذریعے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ کررونا کی طرح ڈینگی کے منفی اثرات کو بھی کم از کم کی حد تک لانا چاہتے ہیں۔ ڈینگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ متعلقہ محکموں کا فرض ہے کہ وہ جانفشانی سے انسداد ڈینگی کے وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب سے  وزیر صحت اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ افسروں اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ہونا چاہیئے۔ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انسداد ڈینگی مہم کی ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کلینیکل مینجمنٹ پر فوکس کیا جائے،  انسداد ڈینگی کے حوالے سے بہترین کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کے افسروں اور عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ خراب کارکردگی کی کوئی گنجائش نہیں، جواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔ علاوہ ازیں  عثمان بزدار نے ٹی20ورلڈ کپ میں عالمی ریکارڈز قائم کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ریکارڈ قائم کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچوں میں ناقابل شکست رہ کر قوم کا سرفخر سے بلندکیاہے۔ بابر اعظم نے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنا کر کپتانی کا حق ادا کیا ہے پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف بھی فتح حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...