ادویات کیس،عامر محمود کیانی کی بریت ان کی بیگناہی کا  ثبوت ہے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رانا سہیل نے کہا ہے کہ ادویات کیس میں نیب کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ایم این اے عامر محمود کیانی کی بریت ان کی بیگناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہیں اللہ تعالیٰ نے اس کیس میں سرخرو کیا ہے میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ عامر محمود کیانی کرپشن نہیں کرسکتے کیونکہ2002 ء میں انہوں نے صرف حلقے میں پی ٹی آئی کا نام زندہ رکھنے کیلئے نہ صرف الیکشن لڑا بلکہ اپنا گھر فروخت کرکے انتخابی مہم میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا لہرایا عامر محمود کیانی کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے منفی انداز میں عامر کیانی پر الزامات کی سیاست کی جس میں اسے منہ کی کھانی پڑی ہے وہ جلد عامر محمود کیانی کی بریت پر ان کے اعزاز میں کارکنوں کو اکٹھا کرکے تقریب منعقد کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...