اوپن یونیورسٹی،طلبہ کیلئے کتابوں  کی پیکنگ، لیبلنگ اور ترسیل جاری 

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021 کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے چار لاکھ طلبا و طالبات کے لئے کتابوں کی پیکنگ، لیبلنگ اور ترسیل کا کام جاری ہے، ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیا الحسنین نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق ترسیل کتب کا عمل مقررہ شیڈول تک مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی پرنٹنگ پریس میں مسودے کی کمپوزنگ سے لیکر پروف ریڈنگ اور کتابوں کی چھپائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انرولمنٹ کے مطابق کتابوں کا سیٹ بناکر طلبہ کو پارسل کرنا میلنگ سیکشن کی ذمہ داری ہے، ہم ہر سمسٹر میں یہاں سے 12سے 15لاکھ کتابیں ترسیل کرتے ہیں۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل طلبہ کو کتب بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں، طلبہ کی سہولت کے لئے اِن دونوں پروگراموں کے کتب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن