لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئرز،جونیئرز ہاکی سیریز کا تیسرا میچ پاکستان سینئرز نے پاکستان جونیئر کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ میچ کا واحد گول پاکستان سینئر ہاکی کیمپ میں شامل کھلاڑی افراز نے سکور کیا۔صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے پی ایچ ایف صوبائی سیکرٹریز کے ہمراہ میچ دیکھا ۔ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج 3 بجے دن کھیلا جائیگا۔