لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میںٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی سکرین پر دِکھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈی جی محکمہ سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بڑی سکرین پر دِکھائے گا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملک کی سب سے بڑی سکرین نصب کی جائیگی۔شائقین کی بڑی تعداد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوگی۔
پاکستان ‘آسٹریلیا کا سیمی فائنل بڑی سکرین پر دِکھانے کا اعلان
Nov 10, 2021