لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی اب ناصرف کپتانی چھوڑیں گے بلکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ آئی پی ایل کی وجہ سے کئی مہینوں سے ایک بائیو سکیور ماحول میں رہ رہے ہیں اور اس سے ان کا نقصان ہوا، جو ان کی کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔ویرات کوہلی اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی خاندانی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔چیزیں تو اْسی وقت بدل گئی تھیں کہ جب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کی آخری ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی جبکہ بی سی سی آئی نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے لیکن بعد میں ویرات کوہلی نے خود تصدیق کی تھی کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے۔جب کوئی کرکٹر کہتا ہے کہ وہ کپتانی چھوڑ دے گا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ گڑ بڑ ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر، میں بتا سکتا ہوں کہ کوہلی کے ٹیم کیساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے۔آپ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح طور پر دو گروپوں کو دیکھ سکتے ہیں، ایک ممبئی گروپ اور ایک دہلی گروپ۔