لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پینی نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ بعض کھلاڑی دورے سے متعلق ماہرین کی رائے پر مطمئن ہوجائیں گے، بعض کچھ زیادہ جاننا چاہئیں گے۔ کسی بھی ملک سے دورے سے قبل تمام معاملات پر بات ہوتی ہے اور بات چیت میں جب درست جواب ملتے ہیں تو آرام دہ محسوس کرتے ہیں جبکہ بات چیت کے بعد بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دورہ پاکستان سے متعلق ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، کھلاڑیوں کو آرام دہ محسوس کرنے کیلئے سکیورٹی کو دیکھنا ہے، سکیورٹی معاملے میں ہر کوئی انفرادی طور پر فیصلہ کرتا ہے، 2017 ء میں ورلڈ الیون کیساتھ دورہ پاکستان میں جو سکیورٹی ملی اتنی زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے اوپر ہیلی کاپٹرز ہوتے تھے اور ہمارے ارد گرد 5 کلومیٹرز تک سڑکیں بند کر دی جاتی تھیں۔ اگر ہم پاکستان جاتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہو گی کیونکہ ہم کھیل کی ترقی کا حصہ اور پاکستان جیسے ملک میں کھیلنا چاہتے ہیں البتہ ابھی ہم نے ایشیز سیریزکھیلنی ہے، پھر دیکھیں گے کہ کیا معاملات ہوتے ہیں۔ وہ دورہ پاکستان کیلئے پرجوش ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے ان کے خدشات نہیں ہیں البتہ کچھ کھلا ڑیوں کے تحفظات ضرور ہیں جو جلد دور ہو جائیں گئے، ورلڈ الیون کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ انہتائی شاندار تھا۔آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی دورہ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو بھرپور تعاون کی یقن دہانی کرائی ہے۔