لاہور(لیڈی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی اورق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال امت مسلمہ کے خیرخواہ تھے ۔حکیم الامت کا فلسفہ خودی ، خودانحصاری کی منزل کا حصول ہے ، علامہ اقبال ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مضبوط فکر کی بنیاد فراہم کی اور مسلمانان عالم کی نہ صرف فکری اور نظریاتی رہنمائی کی بلکہ عملی سطح پر بھی قیادت کا فریضہ انجام دیا۔ ملک و معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے علامہ اقبالؒ کی تعلیمات و افکار پر عمل کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم اقبال کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جنرل سیکرٹری سیدہ ماجدہ زیدی، کنول نسیم و دیگرخواتین عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔