ہارون آباد(نامہ نگار) شہر ہارون آباد اور مضافاتی علاقوں کی دوکانوں پر غیر معیاری اور مضر صحت پیک شدہ نمکو ، پاپڑ اور چپس کی فروخت جاری ہے ، فروخت کی جانیوالی نمکو ، پاپڑ اور چپس جوکہ مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں ،پیکنگ پر مدت معیاد بھی درج نہیں ہوتی ، جس کے استعمال سے شہر ی بالخصوص بچے معدہ ، یرقان ، جگر ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں وقاص ، عثمان ، ذیشان ، عمر ، ابراہیم و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔