تمام اکائیوں کو اتحاد ویکجہتی سے معیشت کو مستحکم بنانا ہوگا ، ثروت اعجاز قادری 

Nov 10, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تمام اکائیوں کو اتحاد ویکجہتی سے معیشت کو مستحکم بنانا ہوگا ،اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرکے دم لینگے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،شہدائے نشترپارک عید میلاد مصطفی ﷺکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چاروں صوبوں میں جلسے کئے جائینگے ، چاروں صوبوں میں ہونے والی جانثاران 
مصطفی کانفرنس میں حکمرانوں کو عوامی مسائل سے آگاہ کرینگے ،تنظیمی عہدیداران جانثاران مصطفی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیں ،12دسمبر کو سکھر میں جنرل ورکز اجلاس ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سندھ کے صدرمولانا نور احمد قاسمی ،نائب صدر محمد عمران سہروردی ،جنرل سیکریٹری مولاناخالد حسن عطاری،صوبائی رہنما التماس صابر ،مفتی محمد اشرف سکندری اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کارکنان جدوجہد تیز کردیں ،مظلوموں کی آواز حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچائیں ،عوام کی خدمت کو شعار بناکر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ،اس موقع پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی نے سندھ کے تنظیمی کاموں کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فکر اقبال کو فروغ دے کر ہر قسم کی عصبیت کو ختم محبتوں اور اتحاد کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، علامہ اقبال جدیددورکے صوفی شاعرتھے، انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اُمت مسلمہ میں انقلابی روح بیدارکی، انکی شاعری میں تصوف اوراحیائے اسلام کارنگ نمایاں تھا، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فرمودات کی روشنی میں پا کستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ریاست بنایا جا سکتا ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان نسل کو بانیان پاکستان کی خدمات اور ان کے کارناموں سے آگاہ کریں ، اقبال کی شاعری عشق مصطفی، اتحاد امت اور فلسفہ خودی سے لبریز ہے، علامہ ا قبال ؒنے امت کا وقار بلند کرنے کے لئے نظریہ خودی اور غیرت کا درس دیا، حکمران اقبال کے فلسفہ خودی کی روشنی میں امریکہ کی گداگری کی بجائے خود انحصاری کی منصوبہ بندی کریں ۔
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں