فینسی نمبر پلیٹس اور   پولیس لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

Nov 10, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)   آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس  کی ہدایات  پر فینسی نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر لگائی گئی پولیس لائٹس  والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ۔  اس سلسلے میں ساوتھ زون  ( سندھ) میں مختلف مقامات پر اور خاص طور پر ایم نائن (کراچی سے حیدرآباد) پر  فینسی نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس  والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ایم نائن پر  506 غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو بریف کیا گیا۔ جبکہ 247  کو موقع پر  جرمانے  جاری کیے گئے اور 30 گاڑیوں کو واپس کروایا گیا۔  اسی طرح غیر قانونی طور پر لگائی گئی پولیس لا ئٹس والی  324 گاڑیوں کو بریف کیا گیا جبکہ 114 گاڑیوں کو جرمانے جاری کیے گئے اور 22 گاڑیوں کو واپس کرو ایا گیا۔    اس موقع پر ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ  موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کہا اس قسم کی کآرواء کا مقصد قانون کی پاسداری پر مکمل عمل درآمد کروانا  اور وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا ہے۔  لہذا تمام روڈ یوزرز سے گزارش ہے کہ گاڑیوں پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹس،  اور گاڑیوں پر لگی پولیس لائٹس  والی گاڑیوں کو ہائی ویز اور موٹر ویز پر لانے سے پہلے درست کروا لیں۔ دریں اثنائ￿  ان کے خلاف مزید سخت قانونی  کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ 
فینسی نمبر پلیٹس 

مزیدخبریں