دل و دماغ کو نبی کریم ؐ کی  اتباع سے سجا نے کی ضرورت ہے، راشد حفیظ  

Nov 10, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے نبی کریمؐ کے ساتھ عشق و محبت کا ظاہری اظہار اس وقت مکمل ہوتا ہے جب افراد کے باطن اتباع کو قبول کرکے نقش پائے سیرت طیبہ پر چلتے ہیں، ہمیں بیرونی سجاوٹ کے ساتھ اپنے دل و دماغ کو نبی کریم ؐ کی مکمل اتباع سے سجا نے کی ضرورت ہے تاکہ درپیش مشکلات و مسائل حل ہو سکیں اور ہماری آخرت بھی سنور جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاسبان وطن تنظیم کے زیر اہتمام میلاد مصطفے ؐ منانے والوں کو انعامات دینے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، قومی اسمبلی کے رکن شیخ راشد شفیق ، حکیم سید سروسہارنپوری ، چوہدری خورشید انور اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ نوجوان نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے بہرہ مند کرنے کیلئے حکومت نے یکساں نصاب تعلیم میں قرآن و حدیث اور نبی کریم ؐ کی حیات طیبہ کے موضوعات کو شامل کیا ہے۔  

مزیدخبریں