اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کونسل کو 28 درخواستیں موصول

Nov 10, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس شہریوں کی دادرسی کیلئے قائم کی گئی ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کو مختلف تنازعات کے زمرے میں 28 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 21 درخواستوں کو فریقین کے درمیان باہمی رضا مندی سے نمٹا دیاگیا لین دین کے تنازعات میں شہریوں کو 23 لاکھ 44ہزار روپے کی رقم واپس دلوائی گی شہریوں کی طرف سے کونسل ممبران اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیاآئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی طرف سے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور ان کے سول نوعیت جن میں گھریلو تنازعات،لین دین و دیگر معمولی نوعیت کے معاملات کے حل کے لئے قائم ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے مختلف نوعیت کی 28 درخواستیں میں سے 21 تنازعات کا ازالہ کردیا گیا جبکہ لین دین کے تنازعات میں ڈی آر سی نے 23 لاکھ 44ہزار روپے کی رقم باہمی رضامندی سے شہریوں کو واپس دلوائی گئی،باقی تنازعات کے حل کے لئے کوشش جاری ہے۔

مزیدخبریں