حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی :قیصر اقبال سندھو 

Nov 10, 2021


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے نومنتخب ضلعی صدر چوہدری قیصر اقبال سندھو نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے تنظیمی اور پارٹی امور پر تفصیلاً گفتگو کی اور پارٹی قائد میاں نوازشریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کیساتھ متحد ہوکر چلنے کے عزم کااظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما غلام دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی جمہوری جماعت ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ملک وقوم کی عملی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے تین مرتبہ کے منتخب وزیر اعظم میاں نوازشریف اور انکی جماعت کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی تحریک انصاف کی شکل میں پاکستان پر ترقی دشمن حکمران قابض ہیں جنہوں نے دھاندلی اور سلیکشن کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرکے ملکی ترقی اور خوشحالی کو تباہ کردیا ۔ عمران خان اوراسکی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن کے مضبوط قلعہ گوجرانوالہ میں پارٹی دن بدن مضبوط ہورہی ہے اور انتخابات میں بھی گوجرانوالہ سے کلین سویپ کرے گی۔

مزیدخبریں