غذائی بحران میں مزید شدت کا خطرہ پیداہوگیا :امان اﷲچٹھہ


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ پچھلے تین سال سے گندم اور چینی کے سنگین بحران کے باوجودحکومت بوائی کے موقع پر گندم پالیسی پر حقیقت پسندانہ نظرثانی کرنے پر تیار نہیںہورہی۔جس کے نتیجہ میں کسانوں کے زبردست احتجاج کے علاوہ موجودہ غذائی بحران میں مزید شدت کا خطرہ پیداہوگیا ہے۔وہ یہاں ملک شوکت علی پھلروان کی زیرصدارت کسان بورڈ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ غذائی قلت کی لعنت سے نجات کے لئے کسانوںکے مشورہ سے منصفانہ امدادی قیمت مقررکرنے کا اعلان کیا جائے اور کھاد بجلی تیلی کے نرخوں کو کنٹرول کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...