پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )انجمن تحفظ حقوق صارفین کے صدرنثار احمدخاں یوسف زائی نے کہاہے مہنگائی،بے روزگاری سے پیسے عوام پر ایک ماہ میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ظلم کے مترادف عمل قراردیااورکہاکہ حکومت نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے،جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی روزبروزاضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں، ادویات،آٹا،چینی،چاول،تیل،گھی، دالیں، سبزیاں، مصالحہ جات،دودھ، انڈے، گوشت دیگر اشیاء خور دو نوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کررہی ہے،ذخیرہ اندوز اور منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جس سے عوام کی قوت خریدبالکل جواب دے چکی ہے حکومت کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجودمہنگائی میںکمی کیلئے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں باربار اضافہ ظلم عظیم ہے:نثار یوسف زائی
Nov 10, 2021