گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد کے ہمراہ انٹرنل آڈٹ ٹیم نے گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ایمرجنسی آفیسر آپریشنزمحمد علی رضا بیگ نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو سروس کے بارے میں بریف کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے سٹاف کا ٹرن آوٹ ، ایمرجنسی وہیکلز، اکائونٹس و ایڈمن آفس اور ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا معائنہ کیا اور ریسکیو1122کے زیر اہتمام رضاکاروں کیلئے جاری کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا معائنہ بھی کیا اور اس پر مکمل اطمینا ن کا اظہارکیا۔اسکے علاوہ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔