نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کرونا ویکسینیشن مہم میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے عملہ کی شمولیت سے مریض علاج و معالجہ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ ہسپتال کا عملہ بازاروں اور چوکوں میں ناکے لگا کر لوگوں کو زبردستی کرونا ویکسین لگا رہا ہے اور مریض ہسپتال میں رل رہے ہیں اسی طرح محکمہ ریونیو کے سٹاف کی کرونا ویکسینیشن مہم کی ڈیوٹی کی وجہ سے دفاتر کا کام ٹھپ پڑا ہے شہریوں سے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے لئے محکمہ صحت کے ویکسینیشن عملہ سے کام لیا جائے اور باقی محکموں کے عملہ کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے دی جائے۔
کرونا ویکسینیشن مہم میںہسپتال کے عملہ کی شمولیت،مریض علاج کیلئے رل گئے
Nov 10, 2021