بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے پلان بنایا جائے: تنویر احمد شیخ، نثار احمد 


پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے روڑ سیفٹی پلان بنایا جائے ،ڈمپرکے ٹکڑانے سے حادثہ میں اضافہ باعث تشویش اور انسانی جانوں کا ضیاع کا کون ذمہ دار ہے ، ،انجمن اصلاح المسلمین کے صدر تنویر احمد شیخ مرکزی انجمن تاجران کے صدر اسلم زاہد اور انجمن تحفظ حقوق صارفین کے چیئرمین نثار احمد خان نے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کیونکہ ایسی صورت میں سفر کرنا خطرات کا باعث بن گیا ہے ، مگر اس سلسلہ میں عملی اقدامات تک دیکھائی نہیں دیتے ،جبکہ  ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ سے سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔۔شہر کے تمام علاقوں میں سڑکیں ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ کم عمر ڈرائیورز بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ،روڈ سیفٹی پلان دور دور تک نظر نہیں آتا ہے۔ٹریفک پولیس کے حکام کو چاہیے کہ وہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

ای پیپر دی نیشن