گکھڑ منڈی پولیس نے تاجر پر جھوٹا مقدمہ بنادیا، گاڑی پر اہلکاروں کے سیر سپاٹے


گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کشمیر ٹائون کے رہائشی مرزا شفیق الرحمن بیگ نے سی پی او گوجرانوالہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ صرافہ بازار گوجرانوالہ میں سنار کا کام کرتا ہے ۔ چند روز قبل وہ اپنے محلہ دار محمد جاوید کو بینکہ چیمہ بذریعہ کارڈراپ کر کے واپس آ رہا تھا کہ تھانہ گکھڑ منڈی کے ایس ایچ او ریاض گوندل ' سب انسپکٹر حسن ورک و دیگر ملازمین  اسے زبردستی روک کر مکان میں لے گئے ، تلاشی لیکر پرس نکال لیا اور بعدازاں تھانہ منتقل کر کے جھوٹا مقدمہ قمار بازی آرڈیننس 1978 درج کر لیا جبکہ علاقہ کے معززین نے میری صفائی بھی دی سب انسپکٹر حسن ورک تاجر کی کار کو مال غنیمت سمجھ کر استعمال کرتا رہا اور کار میں سے دو پرفیوم 'کار واش سپرے 'ہوا بھرنیوالا پمپ و دیگر قیمتی سامان و دستاویزات بھی ساتھ لے گیا پولیس سے سامان کا مطالبہ کیا تو دوبارہ  ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث کرنیکی دھمکیاںد یکر تھانہ سے بھگا دیا۔ جس پر متاثرہ تاجر نے سی پی او گوجرانوالہ کو ایس ایچ او ریاض گوندل 'حسن ورک ایس آئی تھانہ گکھڑ کیخلاف کارروائی کی درخواست دی سی پی او نے ایس پی صدر عبدالواہاب کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن