چمن (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے ضرورلگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ روبیلا مہم کے دوران تمام مکتبہ فکرکے افراد اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔ اور اس قومی مہم میں ہم سب کی زمہ داری بنتی ہیں کہ ہم پھول جیسے بچوں کو خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس مہم میں محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ اپنے ملک سے ایسے بیماریوں کا روک تھام ہوسکے۔
بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے ضرورلگوائیں:ڈپٹی کمشنر چمن
Nov 10, 2021