ہرنائی (نامہ نگار ) عوامی نیشنل پارٹی ہرنائی کے ضلعی صدر ولی داد یانی کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم کی ترجمان اور نمائندہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گچینہ کلی خمیس لعل محمد میں 29 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیت کرنے والوں میں چنارگل،اسرار اللہ،یاسمین شاہ مشوانی،عرض محمد،عبدالرحمان،جمیل احمد،گل جان،صدیق اللہ،سارشاہ، اقبال شاہ،وصرشاہ،سمیع اللہ،ثناء اللہ،جلال الدین، ظہیراحمد،سہیل خان،عبدالجبار،اظہرالدین،عبداللہ خان، ترین شاہ، شاکراللہ،مزارشاہ،یاسرشاہ،زین اللہ شاہ،اکرم شاہ،ظاہرشاہ،بہادرخان، نوران شاہ ،محمد نعیم شامل تھے ۔