ہرنائی(پی پی آئی)) ہرنائی میں زلزلہ کے ایک ماہ بعد بھی متاثرین سرد موسم خیموں میں گزارنے پر مجبورہیںغربت کے باعث ہرنائی سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون بی بی عائشہ کی پوری عمر مشکل سے گزری ہے لیکن رواں سال سات اکتوبر کو آنے والے زلزلے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا کیونکہ وہ اب ایک چھوٹے سے خیمے میں رہنے پر مجبور ہے ۔ انھوں نے چھوٹے چھوٹے خیموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سردی اور بارشوں میں ان میں گزارا کیسے ممکن ہو گا۔'گھروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، زلزلے کے جھٹکے جاری ہیں۔ میرے چار چھوٹے پوتے پوتیاں ہیں، ہم سب بارش اور سردی میں بیمار پڑ جائیں گے۔ زلزلے کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود نہ صرف متاثرین کی مشکلات برقرار ہیں بلکہ وہ سردی کی آمد کی وجہ سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔
ہرنائی : زلزلہ متاثرین خیموں میں سرد موسم گزارنے پر مجبور
Nov 10, 2021