ملتان(خصوصی رپورٹر) جمعیت اساتذہ کے رہنماؤں پروفیسر عتیق اﷲ عمر صدر پاکستان نائب صدر جنوبی پنجاب پروفیسر عبدالرزاق شاد و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ معاشرہ اساتذہ سے بنتے ہیں یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا گزر بسر نہیں ہوتا تو اس مہنگائی میں اساتذہ کا کیسے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کرنی ہے تو اساتذہ کیلئے سپیشل دس ہزار ٹیچنگ الاؤنس کا اعلان کیا جائے۔