وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عام انتخابات 2023ء کیلئے ضلع وہاڑی میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن کا تصدیقی عملہ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق جاری رکھے ہوئے ہے یہ مرحلہ 6دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا ضلع وہاڑی میں 38اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز، 354سپروائزر اور 1086تصدیق کنندہ گان کو تعینات کر دیا گیا ہے۔