نائیجریا: بچوں کے اسکول میں خوفناک آتشزدگی، 26 بچے ہلاک

 مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں گھاس پھونس سے بنے اسکول میں آتشزدگی کے باعث 26 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجر یا میں زائد گنجائش والے اسکولوں میں طلباء کی تعلیم کے لیے اکثر گھانس پھونس کی جھونپڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم اس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی واقعہ نائیجریا کے دوسرے بڑے شہر مراڈی میں پیش آیا، جہاں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 26 سے زائد بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق گھاس پھونس سے بنے اسکول کے تین کلاس روم آگ کی زد میں آئے، جس سے تین سے آٹھ سال کی عمر کے بچے ہلاک ہوئے، قومی تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے، پولیس معاملے کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن