وزیراعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عدلیہ اور قانون کا احترام ان کی سیاسی جدوجہد کا خاصہ ہے،فواد چوہدری

Nov 10, 2021 | 13:55

ویب ڈیسک

عدلیہ نے صبح عدالت پہنچنے کا حکم دیا، وزیراعظم عمران خان عدالت پہنچ گئے، سانحہ آرمی پبلک سکول سے ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے، ہم پاکستان کی قومی واحدت کو دیکھتے ہیں یہ لڑائی انفرادی نہیں اجتماعی ہے،فاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ گفتگ میڈیا سے گفتگو

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عدلیہ اور قانون کا احترام ان کی سیاسی جدوجہد کا خاصہ ہے،عدلیہ نے صبح عدالت پہنچنے کا حکم دیا، وزیراعظم عمران خان عدالت پہنچ گئے، سانحہ آرمی پبلک سکول سے ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے، ہم پاکستان کی قومی واحدت کو دیکھتے ہیں یہ لڑائی انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔ بدھ کو سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عدالتوں کا احترام ایک بار پھر ثابت کر دیا، عدلیہ اور قانون کا احترام ان کی سیاسی جدوجہد کا خاصہ ہے،عدلیہ نے صبح عدالت پہنچنے کا حکم دیا، وزیراعظم عمران خان عدالت پہنچ گئے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول سے ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہے اس وقت پاکستان مسلم لیگ نون برسراقتدار تھی ہمارے لئے آسان تھا کہ ہم نواز شریف اس وقت کے وزیرداخلہ سمیت دیگر عہدیداروں پر واقعہ کی ذمہ داری ڈال دیتے لیکن ہم پاکستان کی قومی واحدت کو دیکھتے ہیں یہ لڑائی انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا، اس کے پیچھے پوری قوم تھی،اس دور میں عدالتوں نے فیصلے کرنے چھوڑ دیئے تھے، آرمی کو سپیشل کورٹ بنانا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا خطرہ ہر جگہ موجود ہوتا ہے، نائن الیون بھی تو ایک انٹیلی جنس فیلیئر تھا،7بمبار وائٹ ہاﺅس کے قریب ہوٹل میں تین مہینے رہے کسی کو پتہ نہیں چلا اور یہ ہمیں کہتے ہیں کہ اسامہ بن لادن پاکستان سے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سانحہ اے پی ایس کے بعد کئے گئے اقدامات سے دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کیا، پاکستان میں امن وامان نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ہے، اس کا سہرا پاک فوج، پارلیمان اور عوام کو جاتا ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان کو ہی آگے لے کر چل رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال پر امن ترین تین سال ہیں،دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہو گئے ہیں،افغانستان میں حکومت کی منتقلی کا معاملہ پر امن طریقے سے حل کیا گیا، اس کا بھی سہرا پاک فوج، آئی ایس آئی اور پاکستان کی سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی حکمرانی کو عملی طور پر نافذ کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ چار ہفتوں میں کمیشن بنایا جائے جو اس وقت سانحہ کے حوالے سے عہدیداران کی اخلاقی ذمہ داریاں تھیں ان کو سامنے لایا جائے، اس حوالے سے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انتظامیہ، عدلیہ اور پارلیمان سمیت سب ادارے اس میں شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے عدلیہ کو تفصیلی بریفنگ کیااور عدلیہ کو یقین دلایا ہے کہ اس واقعہ کے دوران جو ذمہ دار لوگ ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں