آسٹریلیا کا 60 سالہ شخص مگرمچھ کے جبڑے سے بچ نکلا ،اس نے اپنی جیب میں موجود چاقو کی مدد سے مگر مچھ پر وار کیے اور خود کو اس سے بچایا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کوئنز لینڈ کے محکمہ ماحولیات کے حوالے سے بتایا کہ آسٹریلیا کے انتہائی شمالی کیپ یارک جزیرہ نما میں ایک دور دراز دریا کے کنارے پر 60 سالہ شخص پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا جس سے بچنے کے لیے اس نے اپنی جیب میں موجود چاقو کی مدد سے خود کو بچایا ، ہولناک حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد زخمی شخص نے خود کو ہسپتال پہنچایا، یہ شخص گزشتہ ہفتے ہوپ ویل کے قریب مچھلی پکڑنے گیا تھا۔ اس شخص نے کہا کہ جیسے ہی وہ پانی میں داخل ہوا تو مگرمچھ سے اس پر حملہ کر دیا جس کے بعد اس نے اپنی جیب سے چاقو نکال کر مگرمچھ کے سر میں اس وقت تک وار کیے جب تک کہ اس نے اسے جانے نہ دیا۔