وزیراعظم کی ہائوسنگ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت

Nov 10, 2021 | 19:56

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کم اور درمیانی آمدنی والے طبقات کو سستے گھروں کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہاوسنگ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین انور علی حیدر سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو جاری ہاوسنگ منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔وزیراعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آنے والے تعمیراتی اورہاوسنگ منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

مزیدخبریں