لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ اطلاعات وثقافت ، حکومت پنجاب،بلدیہ عظمی لاہور،سٹی آف لٹریچر کے زیر اہتمام لاہو رآرٹس کونسل الحمراءمیں یوم اقبال کی مناسبت سے ”جشن خودی“ کا عظیم الشان انعقاد ہوا۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کمشنر عامر جان نے اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ملت اسلامیہ کے حال کے مفکر نہیں بلکہ اس کے مستقبل کے صورت گر بھی ہیں۔ فکر اقبال کا مقصد انسانی عظمت کو بیدار کرنا ہے۔حکومت پنجاب رواں برس کو اقبال کے سال کے طور پر منا رہی ہے۔ آصف بلال لودھی نے کہا کہ مردِحق کے کردار کی اساس عشق ہے،نوجوان نسل کو اقبال کی دی ہوئی فکری تہذیب کو اپنانا ہوگا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔
الحمراءمیں یوم اقبال کی مناسبت سے ”جشن خودی“ کا عظیم الشان تقریب
Nov 10, 2022