پاکستان میں 35ملین افرادذیابیطس میں مبتلا،لاکھوں بیماری سے لاعلم: پروفیسرالفرید ظفر 


لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور میڈیا شہریوں میں احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت کے اصولوں کو اجاگر کرنے اور ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد تقریبا ً 35ملین جبکہ لاکھوں لوگ بیماری سے لاعلم ہیں ۔


جو لمحہ فکریہ ہے تاہم اس مرض سے خوفزدہ ہونے کی بجائے غذا، ادویات، ورزش اور پرہیز کو معمول بنانا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن