لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ”تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر“کو سچ ثابت کر دکھایاہے ۔پاکستانی شاہینوں کی جیت پر پوری قوم کو ناز ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سےد حسن مرتضی نے کہا کہ شاباش،بابر،رضوان اور حارث۔آپ ہمارا فخر ہو۔گرین شرٹس ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت کر آئے گی۔ ہم نے پوری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔حسن مرتضی نے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بھاری انعامات کا اعلان کرے۔گرین شرٹس فائنل جیتنے کے لئے تن من کی بازی لگا دیں۔